27 اپریل 2012 - 19:30

امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن چين، بنگلہ ديش اور ہندوستان کے دورے پر30اپريل کو واشنگٹن سے روانہ ہوں گي.

ابنا: امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن چين، بنگلہ ديش اور ہندوستان کے دورے پر30اپريل کو واشنگٹن سے روانہ ہوں گي. جمعہ کو امريکي وزارت خارجہ سے جاري بيان کے مطابق وزير خارجہ ہلري کلنٹن چين، بنگلہ ديش اور ہند کے ليے اپنے سہ ملکي دورے پر 30 اپريل کو واشنگٹن سے روانہ ہوں گي. امريکي وزير خارجہ کلنٹن اور وزير خزانہ ٹموتھي جي گيتھنر3 اور4 مئي کو امريکہ اور چين کے درميان چوتھے اسٹرٹيجک اور اقتصادي مذاکرات کے مشترکہ اجلاس ميں شريک ہوں گے . جس کے بعدہيلري کلنٹن 5 تا 8 مئي تک بنگلہ ديش اور ہند کا دورہ کريں گي........

/169